i بین اقوامی

سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سکیورٹی سربراہ کو 20سال قید کی سزاتازترین

September 14, 2024

سعودی عرب نے رشوت لینے کے الزام میں سابق پبلک سکیورٹی سربراہ کو بیس سال قید کی سزا سنادی،عرب میڈیا رپورٹس کیمطابق سابق سیکیورٹی سربراہ خالد بن کرارالحربی پرعوامی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے، عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ پانچ لاکھ چوراسی ہزار ریال واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے،سعودی عدالت نے ملزم کو دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی۔خالد بن کرارالحربی نے دوہزارسترہ میں عہدے کا چارج سنبھالا۔شواہد سامنے آنے پر انہیں ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا،سعودی اینٹی کرپشن ادارے نے ان کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی