i بین اقوامی

سعودی عرب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمیتازترین

November 08, 2024

سعودی عرب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور اس کے سکیورٹی سیکٹرز نے ٹریفک سیفٹی کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں مملکت کی سڑکوں پر نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی بلکہ حادثات میں اموات کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث تمام بڑے شہروں اور گورنریوں کی مرکزی اور ذیلی شاہراں پر حادثات میں ہونے والی اموات کا تناسب 50 فیصد کم ہوگیا ہے۔ٹریفک سیفٹی کو بڑھانے اور سڑکوں پر محفوظ ٹریفک ماحول فراہم کرنے کے لئے وزارت داخلہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارے پبلک سکیورٹی 1100 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں پر حفاظتی انتظام کے عملے اور جدید ترین سیفٹی گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے ان سڑکوں پر گیارہ مراکز قائم کئے گئے ہیں، اس سال کے اندر سکیورٹی اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجیز آلات سے لیس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، یہ گاڑیاں بیرونی سڑکوں کو دن میں 24 گھنٹے کور کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی