سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں،سعودی عرب ریلویز (سار)نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا،سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے،سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے،ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے،نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی