سعودی عرب کے سینٹرل بینک(ساما)نے کہا ہے کہ جولائی 2024کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر ریکارڈ 12.91ارب ریال تک پہنچ گئیں،2023میں اسی مدت کے دوران ترسیلات زر 10.63ارب ریال تھیں، اس سال جولائی میں21.47فیصد (2.28ارب ریال)اضافہ ہوا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ستمبر 2022کے بعد غیرملکی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران ترسیلات زر ماہانہ 12.9ارب سے زیادہ نہیں رہے تھے،علاوہ ازیں جولائی 2024کے دوران سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 5.81ارب ریال رہیں، جولائی 2023میں ترسیلات 5.8ارب ریال تھیں۔یاد رہے سال 2023کے دوران سعودی عرب سے غیرملکی ترسیلات زر 126.83ارب ریال رہیں جس کی اوسط ماہانہ 10.57ارب ریال رہی۔جبکہ سعودی شہریوں کی سالانہ ترسیلات زر 61.95ارب ریال ریکارڈ کی گئیں۔ اوسط ماہانہ ترسیلات کی مالیت 5.16ارب ریال رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی