i بین اقوامی

سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمتتازترین

October 26, 2024

سعودی عرب نے اسراییل کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سعودی سرکاری خبررساںادارے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کریں۔سعودی عرب نے خطے میں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔سعودی عرب نے عالمی برادری اور بااثر اور فعال فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اور ذمہ داریاں ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی