سعودی عرب نے غزہ میں فلاڈیلفی کوریڈور سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،سعودی عرب نے غزہ مصر سرحد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت اس معاملے پر قاہرہ کے ساتھ کھڑی ہے،سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں مصر کی سرحد سے متصل جنوبی غزہ میں فلاڈلفی کوریڈور پر اسرائیلی عزائم کی سخت مذمت کی ہے،واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فلاڈیلفی راہداری میں فوجیوں کو رکھنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی