i بین اقوامی

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری مدینہ منورہ بھی تیز سرد ہوا کی لپیٹ میں رہے گا،سعودی محکمہ موسمیاتتازترین

December 20, 2024

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہے گی، مدینہ منورہ بھی تیز سرد ہوا کی لپیٹ میں رہے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ موسمیات کے بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار رہے گی، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود کی ریجن میں تیز سرد ہوائیں چلیں گی۔ سردی کی لہر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے گی اور سردی سے یہ علاقے بھی متاثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں تیز سرد ہوا چلے گی جس سے العلا اور خیبر زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ اس سے ملتی جلتی کیفیت الجوف، تبوک اور شمالی حدود ریجن میں بھی رہے گی جہاں کل صبح تک سرد تیز ہوا چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکہ شہر کے علاوہ القنفذہ، اللیث، اضم، میسان اور الکامل میں رات 11 بجے تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اللوز پہاڑ، علقان پہاڑ اورالظہر پہاڑ پر برف باری کا بھی امکان ہے۔مدینہ منورہ جانے والے عازمین کو اس صورتحال کے پیش نظر گرم کپڑوں کا انتظام بھی کرنا چاہیے تاکہ بووقت ضرورت وہ ان کے کام آسکے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی