سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے 15معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے،سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سعودی عرب جاپان سرمایہ کاری فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ باہمی معاہدے باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تسلسل کو یقینی بنائیں گے، ان معاہدوں سے جاپانی حکومت کے اسٹریٹجک رجحانات کے مطابق سعودی عرب کے 2030 کے وژن کی توقعات کو پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا میں ایک دوست اور بڑے اہم ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے اس لیے جاپان کے ساتھ ہمارا تعاون 60سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا، فریقین کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدوں میں "مصنوعی ذہانت، کھیل، مالیات، بینکنگ خدمات، پولی ایسٹر کی ری سائیکلنگ، زراعت، خوراک، صنعت، مینوفیکچرنگ، تجارت، توانائی، ڈیجیٹلائزیشن، سمارٹ سٹیز اور پرسنلائزیشن" کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی