i بین اقوامی

سعودی عرب امریکہ میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ، ولی عہد اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ،منصب سنبھالنے پرمباکباد دونوں رہنمائوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروتازترین

January 23, 2025

سعودی عرب نے اگلے چار برسوں میں امریکہ میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم از کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابقسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈپرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اوول آفس میں واپسی پر اپنی اور شاہ سلمان کی جانب سے مبارکباد دی اور امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مشرق وسطی میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،محمد بن سلمان نے کہا مملکت شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کی خواہاں ہے۔اگلے چار سالوں میں چھ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس منصوبے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھائے گا ۔ٹرمپ نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ٹرمپ نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی