پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ایک تعمیراتی کمپنی سے ٹھیکے میں رشوت لینے کے الزام میں 20 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو پر برازیلین کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا۔ سابق صدر نے سڑک کی تعمیر کے لیے برازیلین کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ مقدمے کے دوران ٹولیڈو نے منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات کو مسترد کیا۔ٹولیڈو نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے وہ کینسر کے مریض ہیں۔ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے درمیان پیرو کے صدر رہے۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی