روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بغیر کسی پیشگی شرط کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کے لئے تیار ہوگئے۔ترجمان روسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت رویئے کی وجہ سے رابطہ غیر مشروط ہوگا، وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔روسی ایوان صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن ٹرمپ کے علاوہ دیگر عالمی رہنماں سے بھی رابطے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی