i بین اقوامی

روسی فوج باہموت کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینتازترین

March 02, 2023

یوکرین نے کہا ہے کہ روسی فوج باہموت کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے ،یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، روسی فوج کوپیانسک ،لیمان، باہموت،آودیوکا اور شاہترسک پر حملے جاری ہیں،روسی فوج نے خارکیف کے علاقے پر تین میزائل حملے کیے ہیں جہاں بعض افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے،اس کے علاوہ روسی فوج نے دو شاہد سمیت 136ڈرونز سے سولہ فضائی حملے کیے ہیں، بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمیں مزید ڈرون حملوں کا خطرہ لاحق ہے ۔روسی فوج نے ایک ہی دن میں چرنگیف،سومی اور خارکیف کے علاقوں کی سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بیلگورود کے علاقے میں روسی فوج نے ٹینک شکن اسلحہ پہنچا نا شروع کر دیا ہے ،دوسری جانب ، کپیانسک اور لیمان کی جانب روسی فوج کے آپریشن ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں مگر باہموت کی جانب اس کی پیش قدمی جاری ہے جہاں روسی فوج حملے بھی کر رہی ہے، روسی فوج نے دونیسک کے مختلف علاقوں میں ناکام آپریشن کیے ہیں البتہ زاپوریا اور خیرسون کی جانب روس کی دفاعی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی