روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے گائوں اوریخوو واسیلیوکا پر قبضہ کر لیا، جو اسٹریٹجک فوجی مرکز چسیو یار کے قریب ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن قصبے چسیو یار میں شدید لڑائی جاری ہے، جو روس کو خطے میں مزید پیش قدمی سے روکنے والے آخری باقی شہری علاقوں میں سے ایک ہے۔روسی وزارت دفاع نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ فیصلہ کن حملے کی کارروائیوں کے نتیجے میں، فوجیوں کے جنوبی گروپ نے ڈونیٹسک کے علاقے میں اوریخوو-واسیلیوکا کی بستی کو آزاد کرایا، جس میں گائوں کے لیے روسی نام کا استعمال کیا گیا تھا۔اوریخوو-واسیلیوکا، چسیو یار کے شمال میں تقریبا 10 کلومیٹر کے فاصلے پر اور یوکرین کے زیر قبضہ شہر سلویانسک کی سڑک کے قریب واقع ہے۔تازہ پیش قدمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب روسی افواج ڈونیٹسک کے علاقے میں مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔روسی افواج نے جمعہ کے روز کان کنی کے اہم قصبے توریٹسک پر دعوی بھی کیا تھا، جب کہ یوکرین اس بات سے انکار کرتا ہے کہ ماسکو کے فوجیوں کا وہاں مکمل کنٹرول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی