i بین اقوامی

روس سے جوہری پروگرام پر بات ہوگئی، امریکا سے براہ راست بات نہیں کرینگے، ایرانتازترین

February 26, 2025

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک واشنگٹن "زیادہ سے زیادہ دبائو" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، برائہ راست مذاکرات ممکن نہیں، روس سے جوہری پروگرام پر بات ہوگئی ۔ان خیالات کااظہار عراقچی نے تہران میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایر ان کے دورہ پر تہران پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سے جوہری پروگرام پر بات ہوئی ہے، مزید بات چیت بھی ہوگی، تہران کسی دباو اور دھمکی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا، امریکا سے براہ راست بات چیت نہیں ہوگی جب تک دباو موجود رہے گا۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی اقدامات اب بھی ٹیبل پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال پر عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع پر ووٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنازع کی بنیادی وجوہات پر مزید تفہیم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی