روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی مدد کے لیے روس کے خلاف استعمال کے لیے آنے والے امریکی پٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور طیارے روس کا جائز نشانہ ہو ں گے۔ اس امر کا اظہار روس کی طرف سے بدھ کے روز باضابطہ طور پر کیا گیا ہے،اس بارے میں کریملن کے ترجمان ڈمیتری پیسکوف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ' پیٹریاٹ میزائل روس کے لیے یقینی طور پر ہدف ہوں گے۔تاہم ڈیمتری نے کہا وہ غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں،واضح رہے منگل کے روز واشنگٹن میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین بھجوانے کے لیے امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ اس کا جلد اعلان کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی