i بین اقوامی

روس مسلم ممالک کے ساتھ تجارتی و مالیاتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، پیوٹنتازترین

May 16, 2023

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مسلم ممالک کے ساتھ تجارتی و مالیاتی تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک نے تجارت اور مالی پالیسیوں میں واضح کامیابیاں حاصل کی ہیں،روس ان ممالک کے ساتھ ممکنہ وسیع تر تجارتی اور انسانی تعاون کے لیے کھلا ہے،قزان فورم کے موقع پر پیوٹن کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ روس کے اقتصادی نمائندے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک یکجا ہوں گے، پیوٹن نے کہا کہ روس کے روایتی طور پر مسلم ریاستوں کے ساتھ دوطرفہ اور او آئی سی کے تعاون سے قریبی اور پر اعتماد تعلقات استوار رہے ہیں،ہم بین الاقوامی قانون پر مبنی ایک زیادہ منصفانہ، کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے اپنی وابستگی کے ساتھ متحد ہیں اسلامی ممالک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، تجارت اور مالیات، اختراعات اور عملی تحقیق میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،ان ممالک کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون اور تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، نئے شراکت داروں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، زرعی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور نئی لاجسٹک چینز بنانا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی