یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دی جائے تو دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے ، امریکا کے ساتھ موثر سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سے متعلق معاہدے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی سے کیف میں امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ نے ملاقات کی ہے جس میں یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے آخری لمحات میں مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی درخواست پر مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کی گئی۔ یوکرین کے لیے امریکی ایلچی سے اچھی بات چیت ہوئی۔علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال، قیدیوں کی واپسی اور حفاظتی ضمانتوں پر بات ہوئی ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایک مضبوط اور فائدہ مند معاہدہ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا تیار ہے یوکرین ایک مضبوط اور موثر سرمایہ کاری اور سیکیورٹی معاہدے کے لیے تیار ہے یوکرین اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی جنرل کیتھ کیلوگ کے ساتھ اپنی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی