یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے دوسری یوکرین امن سربراہی کانفرنس "گلوبل سائوتھ"ممالک میں منعقد کی جا سکتی ہے اور وہ ترکیہ، سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یوکرین کے میڈیا کے مطابق زیلنسکی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیف کے بعد ہندوستانی صحافیوں کو بریفنگ دی، زیلنسکی نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے ساتھ دوسرے سربراہی اجلاس کے لیے ہماری بات چیت ہو رہی ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ ہندوستان بھی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر سکتا ہے تاہم میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ صورتحال نہ صرف ہندوستان پر لاگو ہوتی ہے بلکہ ہر اس شخص پر بھی لاگو ہوتی ہے جو دوسری سربراہی کانفرنس کے لیے مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ سربراہی اجلاس اعلامیہ میں تا حال حصہ نہ لینے والے ملک میں ہم سربراہی اجلاس منعقد نہیں کر سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی