روس اور یوکرین مذید 40جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے، اس حوالے سے دونوں ممالک کے فوجی حکام نے انقرہ میں منعقدہ عالمی محتسب کانفرنس کے دوران ملاقات کی ،روسی محتسب تاتیانا موسکال کووا نے یوکرینی ہم منصب دیمترو لوبی نیتس سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہمارے درمیان چالیس جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے،ملاقات کے بعد موسکال کووا نے ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک محتسبان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،انہوں نے بتایا کہ جنگی قیدیوں کا یہ تبادلہ ترکیہ کے کسی مناسب مقام پر ہو سکتا ہے البتہ اس کی مزید تفصِلات بتانے سے گریز کیا ،روسی حکام کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی