روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے 220افراد کو رہا کیا گیا،روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں قیدی بنائے گئے 90روسی فوجی کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے لوٹ آئے ہیں، رہائی پانے والے فوجیوں کو علاج معالجے کے لیے روسی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے دارالحکومت ماسکو منتقل کیا جائے گا اور فوجیوں کو ضروری نفسیاتی اور طبی امداد فراہم کی گئی،ادھر یوکرین کے صدارتی دفتر کے چیئر مین آندری یرماک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے 130فوجیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 4 خواتین بھی شامل تھیں،انہوں نے بتایا کہ 87کو ماریو پول میں اسیر بنایا گیا تھا جبکہ 35کو بہموت اور سولیدار علاقوں سے واپس لایا گیا ہے، ان کی اکثریت شدید زخمی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی