i بین اقوامی

روس، ایران سٹریٹجک معاہدے کی تجویز پیوٹن نے منظور کر لیتازترین

September 19, 2024

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کے ساتھ سٹریٹجک سطح کی شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔روسی صدر کے سامنے یہ تجویز وزارت خارجہ نے پیش کی تھی کہ ایران کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کر لیا جائے،صدر کی طرف سے اس تجویز کی باقاعدہ منظوری دیے جانے کا اعلان روس کی سرکاری ویب سائٹ پر کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ریاستی سطح سے ہونے والے اس سٹریٹجک معاہدے پر کب دستخط ہوں گے۔ واضح رہے روس اور ایران کے درمیان کچھ عرصے سے غیرمعمولی تعلقات ہیں ۔امریکی پابندیوں اور مخاصمت کی وجہ سے دونوں ملک غیر معمولی تعلقات اور معاہدات کے علاوہ معاشی و جنگی معاہدے اور تعاون کو فروغ دے رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی