i بین اقوامی

روڈ کوالٹی انڈیکس، سعودی عرب کا جی 20ممالک میں چوتھا نمبرتازترین

August 13, 2024

سعودی عرب میں شاہرات کی بحالی کی اتھارٹی نے کہاہے کہ مملکت کی 77فی صد سے زیادہ سڑکیں حفاظتی معیارکے مطابق تیار کی گئی ہیں جن پر حادثات کا تناسب کم ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اتھارٹی برائے شاہرات اپنے اہداف کے مطابق آگے بڑھ کر کام کررہی ہے۔ اس کا پچھلا ہدف 66فی صد سڑکوں کو حفاظت کے عالمی معیار کے مطابق بنانا تھا،سعودی عرب میں شاہرات کی جنرل اتھارٹی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل سڑک کے شعبے کی حکمت عملی حفاظت، معیار اور ٹریفک کی کثافت پرمبنی حکمت عملی اپنائی تھی جس میں سڑک کے شعبے کے لیے ضروری پالیسیاں، معیا اور طریقہ کار طے کر کے اس شعبے کو منظم کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اتھارٹی نے ٹریفک حادثات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے روڈ سیفٹی ڈیٹا سینٹر بھی قائم کیا ہے اور اس حوالے سے موثر منصوبے تیار کیے ہیں،سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کے تناظر میں روڈ کوالٹی انڈیکس 5.7تک پہنچ گیا ہے جس نے سعودی عرب کو جی 20ممالک میں چوتھے نمبر پرپہنچا دیا ہے۔ اتھارٹی نے کام کے معیار کو بڑھانے کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال کے معاہدوں کو کارکردگی پر مبنی معاہدوں میں تبدیل کیا، پلوں کا انتظام کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے معیارکی ایک جامع انداز میں نگرانی کرنے کے لیے جدید نظام پر مبنی اصول اختیار کیے تاکہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں اور مسافروں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے،سڑکوں کے منصوبوں کو لاگو کرنے کی سطح اور ان پر عمل درآمد کے عزم کا تناسب تقریبا 90فیصد سے تجاوز کر گیا، منصوبوں کو تیزی سے اور اعلی کارکردگی کے ساتھ مکمل کرنے میں دلچسپی سے اہداف کے حصول اور میں حکمت عملی کی کامیابی کی عکاسی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی