i بین اقوامی

ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کردیا،محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے بھی فیصلہتازترین

February 22, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس برائون کو برطرف سے فارغ کر دیا۔غیرملکی خبرساںادارے کے مطا بق جنرل چارلس بران امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنرل چارلس برائون کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطی کی جنگوں میں پھنسا رہا۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس بران کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہا ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی