امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کو امریکی سیاہ فام افراد کے نام کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں بلیک ہسٹری مہینے کی استقبالیہ تقریب میں صدر ٹرمپ نے امریکی سیاہ فام گولفر ٹائیگر ووڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔ اس لیے رواں ماہ کو امریکی سیاہ فام افراد کے نام کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے سیاہ فام چیمپئن اور محب وطن امریکی ہیروز کے لیے مجسمہ باغ بنانے کا اعلان بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی