سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کی صورت میں ارب پتی امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کمیشن کا سربراہ لگانے کا اعلان کردیا،نیویارک اکنامک کلب میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکنامک پلان کو ملکی معاشی اقتصادی بحالی قرار دیتے ہوئے معاشی خوشحالی کے وعدے بھی کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا ہوا ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کا آڈٹ کرنے کے بعد بھاری اصلاحات تجویز کرے گا اور اپنے قیام کے بعد 6ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے قائدگیوں کو ختم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی