i بین اقوامی

ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں،یتن یاہوتازترین

February 10, 2025

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں، ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا، حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اپنے مذموم عزائم کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہم تاریخ بدل سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہم مزید امن معاہدے اور ایک وسیع تر اور دیرپا امن حاصل کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی