i بین اقوامی

ٹرمپ کی ٹیرف لگا ئوپالیسی نے 60 کے عشرے کی چکن وار یاد دلادی، امریکی اخبارتازترین

February 06, 2025

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف لگا ئو پالیسی نے سن 60 کے عشرے کی چکن وار یاد دلا دی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے تبصرہ کیا کہ سن 62 میں جرمنی میں امریکی چکن کی درآمد پر ٹیرف لگایا گیا تو امریکا نے جواب میں جرمن ٹرک پر ٹیرف لگا دیا مگر صارفین کو فائدے کے بجائے نقصان ہوگیا، جرمنی میں مقامی چکن بھی مہنگا ہو گیا اور امریکا میں اچھے ٹرک نایاب ہو گئے۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ 2018 میں بھی ٹرمپ نے جو ٹیرف لگائے ان کا نقصان امریکی صارفین کو ہوا کیونکہ ٹیرف وار کا فائدہ مقامی کارخانے دار اٹھا لیتے ہیں جب کہ صارفین کا گھریلو بجٹ بڑھ جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی