i بین اقوامی

ٹرمپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر امریکا کے ساتھ مثبت دور کے آغاز کی امید ہے، چینتازترین

January 21, 2025

چین نے کہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر امریکا کے ساتھ مثبت دور کا آغاز ہونے کی امید ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لئے چین نئی امریکی قیادت سے مل کر چلنے کو تیار ہے، چینی صدر نے جذبہ خیر سگالی کے تحت نائب صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے بھیجا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پچھلے دو صدور کی تقریب میں صرف چینی سفیر نے شرکت کی تھی، توقع ہے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات پہلے کی نسبت بہتر ہونگے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی