i بین اقوامی

ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع کو سخت الزامات کا سامنا، نااہل اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا قرارتازترین

January 15, 2025

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع کو سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر ڈیموکریٹس کے سخت الزامات کا سامنا پڑگیا۔غیر ملکی خبرمیڈیا کے مطابق سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نااہل اورناموزوں قراردے دیا گیا۔4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اورپھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند وتیز سوالات کی بوچھاڑ کی گئی۔سینیٹ میں نامزد وزیردفاع کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا قرار دیا گیا جس پر ہیگسیتھ نے الزامات رد کردیے۔دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیٹ ہیگسیتھ کی تعریف کی گئی جب کہ نامزد وزیردفاع کی توثیق کیلئے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی