i بین اقوامی

ٹرمپ کے لیے تحفہ ، اسرائیل لبنان میں فائر بندی کا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہے،امریکی اخبارتازترین

November 14, 2024

اسرائیل نور منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بطور تحفہ لبنان میں فائر بندی کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہی ۔اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر نے اس تجویز پر ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے ساتھ بات چیت کی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون نے ٹرمپ اور کشنر کو بتایا کہ اسرائیل لبنان میں فائر بندی کے معاہدے کے سلسلے میں تیزی دکھا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کہ امریکا اس بنیادی اختلافی نقطے کو حل کرنے پر کام کر رہا ہے جو لبنان میں فائر بندی تک پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ یہ اختلاف سرحد پر نگراں کمیٹی اور حزب اللہ کو اس کے ہتھیاروں سمیت دریائے لیطانی کے شمال کی جانب بے دخل کرنے سے متعلق ہے۔ایک اور اختلافی نقطہ جس پر مذاکرات ہو رہے ہیں اور وہ یہ کہ اسرائیل حزب اللہ کی کسی بھی معاند سرگرمی کے خلاف انفرادی طور پر لبنان میں نقل و حرکت اور تصرف کا مطالبہ کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف انفرادی اقدام کے حق کی ضمانت کے بغیر کوئی فائر بندی نہیں ہو گی۔معاہدے کے منصوبے میں جو متفقہ مرکزی نقاط شامل ہیں ان میں معاہدے پر دستخط سے 7 روز کے اندر جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا، لبنانی فوج کا علاقے کا انتظام سنبھالنا اور لبنان کا اپنی سرزمین پر ہتھیاروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنا شامل ہے تا کہ حزب اللہ تک اسلحے کی ترسیل روکی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق سرائیل میں سیاسی قیادت نے لبنان میں زمینی آپریشن کو دوسرے مرحلے میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے تا کہ جنوب کے اضافی دیہات شامل کیے جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی