نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کو وزیرصحت نامزد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی کو بطور وزیر صحت نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ امریکی عوام کو مختلف ویکسین سمیت صحت کے شعبے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ کینیڈی جونئیر ان مسائل کو حل کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر عظیم اور صحت مند بنانے میں مدد کریں گے۔رابرٹ ایف کینیڈی کورونا اوردیگر بیماریوں کی ویکسین پر تنقید کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کے متعدد بیانات متنازع ہوچکے ہیں۔ رابرٹ کینیڈی جونئیرامریکی بطور آزاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل تھے تاہم عین وقت پر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔صدارتی انتخاب میں 4 نومبرکوریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف آئندہ سال جنوری میں اٹھائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی