i بین اقوامی

ٹرمپ اور ہیرس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیٹ ورک پر مباحثے پر اتفاقتازترین

August 09, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے 10 ستمبر کو اے بی سی نیٹ ورک پر مباحثے پر اتفاق کیا ہے۔ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریپبلکن صدراتی امیدوار ٹرمپ اور ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک امیدوار ہیرس نے مباحثے میں شرکت کرنے کی تصدیق کرد ی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق90 منٹ کا مباحثہ فلے ڈیلفیا میں ہونے کی توقع ہے۔ اے بی سی کے اینکر ز ڈیوڈ میور اور لینسی ڈیوس نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے آگاہ دوافراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مباحثہ ممکنہ طور موجود ناظرین کے بغیر منعقد ہو گا لیکن اس کے حتمی فارمیٹ اور بنیادی قواعد کا تاحال تعین کیا جا رہاہے۔ یہ اعلان فلوریڈا کے پام بیچ میں ٹرمپ کی ایک نیوز کانفرنس کے بعد کیا گیا، جس کے دوران انہوں نے ہیرس کے ساتھ تین مباحثوں کی تجویز پیش کی۔ ٹرمپ نے اس سے قبل 10 ستمبر کو صدر جو بائیڈن کے ساتھ بحث کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن بائیڈن کی جانب سے بطور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار دستبرداری کے بعد انہوں نے اس سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی