i بین اقوامی

رمضان المبارک،مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے 24ہزار رضا کار خدمت پر مامورتازترین

March 28, 2023

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے 24ہزار رضا کار ہنگامی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں، ریڈ کریسنٹ اتھارٹی ان رضا کاروں کے ذریعے آگاہی اور تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ہنگامی اور انسانی ہمدردی کے رضا کارانہ خدمات میں بھی حصہ لیتی ہے،مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں رضاکارانہ خدمات ماہ صیام میں سب سے نمایاں رضاکارانہ پروگراموں میں سے ایک ہے،اس سال رمضان کے مہینے میں مسجد حرام میں 500مرد رضا کاراور 400خواتین رضاکار انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں ،رضاکاروں کے کام کو مسجد حرام کے اندر 30سے زیادہ ایمرجنسی پوائنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جو جدید ترین آلات اور طبی آلات سے لیس ہیں، یہ رضا کار عمرہ کرنے والوں اور زائرین کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،ماہ مقدس میں کھانے کے پیکٹ تیار کرنا اور انہیں اہل افراد میں تقسیم کرنے کے ساتھ روزہ داروں کے سحری کے بندوبست میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی