متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کی آمد پرایک ہزارسے زائد قیدیوں کے لئے معافی کااعلان کیاہے،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، یواے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغازہوگا،یواے ای کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اوررواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے،متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس مواقع سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ برس 6جولائی کو عیدالاضحی سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی