i بین اقوامی

ریاض ، وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت دے دیتازترین

January 06, 2023

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دے دی،سعودی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے،وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے، خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے،اسی طرح اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی، ساتھ ہی شہریوں کے لیے "قومی شناخت" یا "مقامی شناخت" کی موجودگی ضروری ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے،جو حضرات رواں سال 1444ھ کے لیے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں وزارت حج مناسک حج کی ادائی کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو سعودی ویژن 2030پروگرام کے مقاصد اور اہداف کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی