i بین اقوامی

ریاض میٹرو رواں سال چلنا شروع ہوگی، سعودی وزیر ٹرانسپورٹتازترین

August 22, 2024

سعودی عرب کی وزیر ٹرانسپورٹ، لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ریاض میٹرو رواں سال چلنا شروع ہوجائے گی جو رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے پہلے اعلان کے مطابق ہے، عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے ریاض میٹرو کو ایک بڑا میٹرو پروجیکٹ قرار دیا جسے ایک ہی مرحلے میں مکمل کیا جا رہا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ آئندہ سال 2025میں ریاض ایئر بھی پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔واضح رہے میٹرو 6ٹریکس پر مشتمل ہے جس کی مجموعی لمبائی 176کلو میٹر ہے۔ اس کے 84سٹیشنز ہیں جو دارالحکومت کے بیشتر علاقوں کا احاطہ کریں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق ریاض شہر کی سڑکوں پر 90فیصد لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے جبکہ 10فیصد روایتی ٹیکسیوں اور ایپ ٹیکسی سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی