i بین اقوامی

پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص، تمام عوامی تقریبات منسوختازترین

February 19, 2025

ویٹی کن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد 88 سالہ پوپ کا علاج مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کا لیبارٹری ٹیسٹ، سینے کا ایکسرے اور کلینیکل حالات ایک پیچیدہ تصویر پیش کر رہے ہیں۔سینے کا سی اے ٹی اسکین جو پوپ نے گزشتہ روز حاصل کیا، اس میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبل نمونیا کی شروعات ہوئی ہے، جس کے لیے مزید فارماکولوجیکل تھراپی کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود پوپ فرانسس کی حالت بہتر ہے۔ڈبل نمونیا ایک انفیکشن ہے، جو دونوں پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اور سانس لینے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے۔پوپ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے سانس کے انفیکشن میں مبتلا تھے، اور انہیں 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ خاص طور پر پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہوئے، کیوں کہ بالغ کے طور پر ان میں پھیپھڑوں کی بیماری پیدا ہوگئی تھی، اور پھیپھڑوں کا ایک حصہ نکال دیا گیا تھا۔اس سے قبل ویٹی کن کے عہدیدار نے کہا تھا کہ پوپ کو وینٹی لیٹر پر نہیں رکھا گیا تھا، اور وہ خود ہی سانس لے رہے ہیں۔تازہ ترین بیان سے قبل ویٹی کن نے اعلان کیا کہ پوپ کے کیلنڈر پر تمام عوامی تقریبات اتوار تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

پوپ کو کیتھولک سال کے اختتام ہفتہ پر متعدد تقریبات کی قیادت کرنی تھی، جو اگلے سال جنوری تک جاری رہنی تھیں۔یہ کیتھولک کرسچن کمیونٹی کے لیے خاص وقت ہے، اور ویٹی کن کو توقع ہے کہ سال بھر میں 32 ملین سیاح روم کا دورہ کریں گے، جس میں پوپ فرانسس کے ساتھ خصوصی سامعین کی ایک رینج بھی شامل ہے۔ویٹی کن نے کہا کہ ڈاکٹروں نے پیچیدہ کلینیکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوپ کے ہسپتال میں قیام کے دوران دوسری بار ان کی ڈرگ تھراپی میں تبدیلی کی ہے۔انہوں نے اسے سانس کی نالی کا پولی مائکروبیل انفیکشن قرار دیا ہے۔ پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کینیڈین بشپ کا استعفی قبول کر لیا ہے، جن کا نام چرچ کے خلاف ایک مقدمے میں شامل ہے، اور ان پر جنسی استحصال کا الزام عائد ہے۔پوپ نے فرانسیسی زبان بولنے والے صوبے کیوبیک میں بائی کومیو کے 75 سالہ بشپ جین پیئر بلیس کی جگہ لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، اور کہا کہ ان کے استعفے کا ان الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ان کے متبادل 62 سالہ ریورنڈ پیئر چارلینڈ کو نامزد کر دیا، جو اس وقت کینیڈا کے رومن کیتھولک فرانسسکن آرڈر کے سرکردہ رکن ہیں۔ایک بیان میں پوپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو بھی بشپ 75 سال کا ہو جاتا ہے، اسے خود بخود استعفی دینے کی درخواست کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس پیشکش کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی