i بین اقوامی

پوپ فرانسس کی شدید بیماری کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں شرکتتازترین

April 07, 2025

پوپ فرانسس نے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی جبکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ 14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق، پوپ کو اگلے دو ماہ مکمل آرام اور عوام سے دوری کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن وہ اتوار کی صبح سورج کی روشنی میں جمع ہونے والے لوگوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان پر دعائیں نچھاور کیں۔یہ منظر نہ صرف حوصلہ افزا تھا بلکہ عیدِ قیامت (ایسٹر ) سے دو ہفتے قبل مسیحیوں کے لیے خوشی کی خبر بھی لایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی