i بین اقوامی

پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی ، آکسیجن دی جارہی ہے، ویٹی کن، دنیا بھر میں دعائوں کا سلسلہ جاریتازترین

February 24, 2025

کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت بدستور تشویش ناک ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں۔ویٹی کن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پوپ فرانسس اپنے عہدے سے دستبرار نہیں ہو رہے،اس بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ ویٹی کن کے سینیئر عہدیدار کارڈینل پیرولین نے کہا کہ فکر مندی کی واحد بات پوپ کی صحت اور دوبارہ ویٹی کن واپسی ہے۔ پوپ سے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پوپ فرانسس، جو 2013 سے کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں، نے اسپتال میں رہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا، "مجھے اپنے علاج پر مکمل اعتماد ہے، اور میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔"ویٹیکن میں پوپ کے چاہنے والے موم بتیاں جلا کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، جبکہ روم میں ایک خصوصی دعا کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی