بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔رابرٹ وڈرا کے مطابق ملک میں ہندوتوا کا پرچار کیا جاتا ہے، اقلیتوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت اقلیتوں کی عبادات پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، مساجد کو مندروں میں بدلنیکے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کو آگ لگائی جاتی ہے ، مسلمان اور دیگر اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، عدم تحفظ کا احساس بڑھتا ہے، پہلگام کا واقعہ ہندوتوا کی سوچ کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی