i بین اقوامی

پہلگام حملہ، بھارتی آرمی چیف کا سری نگر کا دورہ ، : بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئےتازترین

April 26, 2025

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے جبکہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے۔سرینگر (آئی این پی ) برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق انڈین آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم زمین کے آخری کونے تک حملہ آوروں اور حملے کی سازش کرنے والوں کا تعاقب کریں گے۔ ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر گرا دییئ۔ یہ مکانات ان افراد کے خاندانوں کے تھے جن میں احسان احمد شیخ، احسن الحق، حارث احمد (ضلع پلوامہ) ذاکر احمد گنائی (مٹلہامہ، کولگام ) اور شاہد احمد کٹے (چٹی پورہ، شوپیاں) شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے گزشتہ روز بھی پلوامہ اور اسلام آباد(اننت ناگ) اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر کے آبائی گھر اسی طرح کے دھماکوں سے تباہ کر دئیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی