i بین اقوامی

پیرس، 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل میں بچے کو جنم دیکر کھڑکی سے پھینک دیاتازترین

February 25, 2025

پیرس میں ایک 18 سالہ امریکی ماں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون نے مشرقی پیرس کے قدیم ہوٹل کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نوزائیدہ بچے کو پھینک دیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی ہنگامی بنیاد پر دیکھ بھال کی گئی، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ رابرٹ ڈیبری ہسپتال میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر بچے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ہوا ایک بچہ جس کی ناف بھی جڑی ہوئی تھی، ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کی دوسری منزل پر ایک کمرے میں بچے کو جنم دیا، اور پھر اپنے بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ نوجوان خاتون جو یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ماں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں زچگی کے بعد اس کا علاج ہونا تھا۔پیرس میچ نے اپنی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ماں امریکا کے دیگر طالب علموں کے ساتھ پیرس کے مطالعاتی دورے پر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی