i بین اقوامی

پیرو، موجودہ صدر کے خلاف احتجاج جاری، مظاہرین کا سابق صدر کاسٹیلو کی رہائی کا مطالبہتازترین

December 20, 2022

پیرو میں 7دسمبر کو اسمبلی کے، صدر پیدرو کاسٹیلو کو عہدہ صدارت سے معزول کر کے جیل بھیجنے کے بعد سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی ہے،ملک کے متعدد شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر 'دینا بولوآرتے'مستعفی ہوں اور کاسٹیلو کو رہا کیا جائے،پیرو وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 26تک پہنچ گئی ہے اور 61زخمی مظاہرین ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،اموات کی وجہ سے 17دسمبر کو 2 وزرا مستعفی ہو گئے تھیا ور بولوآرتے کی ،دسمبر 2023میں، انتخابات کے انعقاد کی تجویز کو کانگریس نے رائے شماری کے نتیجے میں رد کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی