i بین اقوامی

پیرو میں سمندری طوفان کے پیش نظروارننگ جاری ،اسکولز اور یونیورسٹیاں ایک روز کے لئے بند کر دی گئیںتازترین

March 15, 2023

پیرو میں سمندری طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا،پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے کہا ہے کہ ٹراپیکل سمندری طوفان یاکو کے پیش نظر دارالحکومت لیما میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے،طوفان کی وجہ سے شدید بارش متوقع ہے، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے،اسکولز اور یونیورسٹیاں ایک روز کے لئے بند کر دی گئیں ہیں ، ساحل سمندر کے قریبی علاقوں میں اور دریائوں میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے ، علاقوں میں امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی، شہریوں کو اس آفت کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت نے تین سطحی مستقل کوآڈینشن کی منظوری بھی دے دی ہے،بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان'' یاکو'' کے بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات کو ملک کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی