جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے،مقامی پریس کے مطابق ، آری کویپا، سوکوشا اور کامانا نامی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے،ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا تھا کہ اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں، مٹی کے تودے گرنے سے ساڑھے پانچ ہزار مکانات ،538 کلومیٹر طویل سڑکیں اور چونتیس پل تباہ ہو چکے ہیں، سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کام بھِی جاری ہے ،حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کیلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی