پیرو کی نئی صدر دینا بولوارتے نے ان کے استعفے کے لیے کئی دنوں سے احتجاج کر نے والے مظاہرین سے ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے باہر نکلنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بولوارتے نے کہا کہ تشدد کو ہوا دینے کے لیے سڑکوں پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے میں مظاہرین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ تشدد کو بھڑکانے والوں کی چال میں نہ آئیں ، اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ آئیے باہمی اتفاق و سلوک سے رہیں اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں، میں امن و سکون کا مطالبہ کرتی ہوں، اگر آپ مجھ سے بات چیت نہیں کریں گے تو میں اس معاملے کو کیسے حل کروں گی؟ ہمیں بات چیت کی لائن کو نہیں توڑنا چاہیے، بولوارتے نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا،بولوارتے نے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے اظہار ِ تعزیت کی،انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر میکسیکو، کولمبیا، ارجنٹائن اور بولیویا کے صدور کو فون کریں گے جنہوں نے ابھی تک انہیں صدر تسلیم نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی