کولمبیا کے صدر گستاوو پیترو کو پیرو کی پولیس کے بارے میں بیانات کی وجہ سیپیرو کی جانب سے نا پسندیدہ شخص قرار دیے جانے پر کولمبین صدر نے رد عمل کا اظہارکیا ہے،کولمبیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا کے صدر کے خلاف "سیاسی نوعیت کا اقدام" کیا گیا ہے اور ان الفاظ سے برادر ملک پیرو کے ساتھ تاریخی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا،بیان میں ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے وسیع اور جامع سماجی مکالمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیرو میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی غالب رہے گی،پیرو میں حالیہ پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے عام شہری اور پبلک فورس ارکان سمیت سب متاثر ہو رہے ہیں ، بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ صدر پیترو کو پیرو میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے کے فیصلے کے باوجود امید ہے کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات برقرار رہیں گے،خیال رہے کہ پیرو کی کانگریس نے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیترو کو پولیس کے حوالے سے بیانات کی وجہ سے ملک میں شخصیت نان گریٹا قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی