i بین اقوامی

پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی کے بعد پیرو میں احتجاج میں 7ہلاک، عوام نے نیا آئین بنانے کا مطالبہ کر دیاتازترین

December 14, 2022

پیرو میں سیاسی بحران پر عوامی غصہ بھڑک اٹھا، ملک بھر میں پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی کے بعد شدید اور پر تشدد احتجاج شروع ہو گیا ہے، جس میں 7افراد ہلاک ہو گئے، عوام نے نیا آئین بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیرو میں حکومت مخالف احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، معزول صدر پیڈرو کاسٹیلو کے حامی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہونے لگی ہیں،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے، دارالحکومت لیما میدانِ جنگ بنا رہا، پولیس اور شہری آمنے سامنے آ گئے اور مشتعل افراد نے سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا،مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی، جن پر فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی، احتجاج کرنے والوں نے موجودہ صدر سے اسمبلی اور کانگریس کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کے ساتھ ساتھ نیا آئین بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی