روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومت میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پر امید ہوں کہ یاہو کی زیر قیادت نئی حکومت مشرق وسطی میں امن کا سلسلہ یقینی بنانے کیلئے روس اور اسرائیل کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گی،پیوٹن کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یاہو کی ذاتی اور دیرینہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی