روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ویگنر گروپ کی بغاوت کی مخالفت کرنے پر روسی سکیورٹی فورسز اور اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، روس کی مرکزی ہوم سکیورٹی سروس کے سربراہ اور دیگر اعلی وزرا سے ملاقات کے بعد روس کے عوام سے خطاب کیا ،پیوٹن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں ان تمام فوجیوں اور انٹیلی جنس سروس کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بغاوت کرنے والوں کے راستے میں کھڑے رہے اور خونریزی سے بچنے کے لیے میرے حکم پر ہر ممکن کوشش کی گئی،روسی صدر نے ماسکو پر مسلح گروپ کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے ساتھ ثالثی کرنے پر بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا بھی شکریہ ادا کیا،انہوں نے سربراہ ویگنر گروپ کا نام لئے بغیر ان کے کمانڈروں اور فوجیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خونریزی سے گریز کیا اور کہا کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں، جو بیلا روس جانا چاہتا ہے اسے ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی، میں اپنے کئے گئے وعدے پر قائم رہوں گا،انہوں نے کہا کہ روس میں افراتفری کے بیج بونے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، بغاوت کے منتظمین جنہوں نے ملک سے غداری کی انہوں نے ان لوگوں کو بھی دھوکہ دیا جو ان کے ساتھ تھے،ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ وقت کی ضرورت تھی کہ جن لوگوں نے غلطی کی ہے انہیں ہوش میں آنے کا موقع دیا جائے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ ان کے اعمال کو لوگوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے اور یہ کہ وہ جس مہم جوئی میں ملوث تھے وہ المناک اور تباہ کن تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی